حیدرآباد ‘شہری 11 موٹرسائیکلوں اور 3 کاروں سے محروم

وارداتیں کینٹ،جی اوآر،بھٹائی نگر لطیف آباد، سٹی اور دیگر تھانوں کی حدود میں ہوئیں


Numainda Express December 14, 2012
لطیف آباد اے سیکشن تھانے لطیف آباد 8 نمبر حسکو آفس کے قریب سے مسعود سے مسلح افراد نے موٹر سائیکلیں چھن لیں۔ فوٹو: فائل

حیدآباد میں جمعرات کو 2 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ 9موٹر سائیکلیں، 2 کار اور ہائی روف چوری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ تھانے کی حدود قائد اعظم کمپلیکس کے سامنے سے وجاہت لاشاری کی کار، جی اوآر کالونی سے الطاف میمن کی ہائی روف چوری کرلی گئی جبکہ بھٹائی نگر تھانے کی حدود گلشن مصطفیٰ سے اسلم، محمدی ٹائون سے شہر یار پٹھان، بھٹائی ٹائون سے شان ملاح۔

لطیف آباد اے سیکشن تھانے کی حد لطیف آباد نمبر 8 حسیکو آفس کے باہر سے رفیق، سٹی تھانے کی حدود کلاتھ مارکیٹ کے سامنے سے ندیم اورر سالہ روڈ سے افتخار کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ بھٹائی نگر تھانے کی حدود گلستان سجاد سے مسلح افراد حبیب الرحمان اور لطیف آباد اے سیکشن تھانے لطیف آباد 8 نمبر حسکو آفس کے قریب سے مسعود سے مسلح افراد نے موٹر سائیکلیں چھن لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں