پولیس چیک پوسٹ پر عدالتی چھاپہ 2بے گناہ افراد رہا
چیک پوسٹ کے انچارج اور بازیاب افراد کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم
سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر سول جج شہدادپور کا پولیس چیک پوسٹ پر چھاپہ، 2غیر قانونی زیر حراست افراد بازیاب ۔
تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے قریب گائوں مہر علی ٹالپر کے رہائشی کی دائر درخواست پرسیشن جج سانگھڑ نے مذکورہ افراد کی بازیابی کا حکم دیا۔
جس کے بعد سول جج شہداد پور نے شہداد پور پولیس اسٹیشن کی پولیس چیک پوسٹ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر زیر حراست 2 افراد مبارک علی حاجانواور احمد حاجانو رہا کرادیا جبکہ چیک پوسٹ کے انچارج ایس آئی اکرم عمرانی کو بمع ریکارڈ اور بازیاب ہونے والے افراد کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔