نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی
243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 236 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بھارت کو 6 رنز سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دلی کے فیروز شاہ کوٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 236 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
کیدر جادوا 41 اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر بیٹسمینوں میں روہت شرما 15، اجنکاریہانے 28، ویرات کوہلی 9، ہاردک پانڈیا 36، مانش پانڈے 19، ایکزر پٹیل 17، امت مشرا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیویز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولڈ اور مارٹن گپٹل نے 2،2 جب کہ مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن ون مین آرمی ثابت ہوئے جنہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 128 گیندوں پر 118 رنز بنائے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم 46، روس ٹیلر اور کوری اینڈرسن 21،21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر کیویز کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔