آزاد عدلیہ شفاف انتخابات یقینی بنائے گی شرمیلا فاروقی

چیف الیکشن کمشنرکی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، قدم گاہ علی کا دورہ


Nama Nigar/Numainda Express December 14, 2012
حیدرآباد: شرمیلا فاروقی سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے مزار پر چادر چڑھا رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے اوقاف شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد میڈیا مستقبل قریب میں عام انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

تاہم پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میںاسلحے کی نمائش، فائرنگ اور لوگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات متعلقہ حکام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں وہ حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ اس موقع پر سیکریٹری اوقاف سندھ شاہد گلزار شیخ، چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ عبدالرحمان چنہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شفاف انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا گیا ہے جن کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی مشرف دور میں کی گئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، تاہم ہم ایک خاص شہر اور جگہ کے بجائے سند ھ بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے خواہاں ہیں۔ اگر کسی خاص شہر اور جگہ میں نئی حلقہ بندی ناگزیر ہیں، تو وہاں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے کیوںکہ یہ باہمی اتفاق سے ہی ممکن ہے اور اس وقت ہم کسی ٹکراؤ متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانیؒ اور قدم گاہ مولا علی کے احاطے میں شیعہ مسجد کا بھی دورہ کیا اور پھولو ں کی چادر چڑھائی۔

04

بعد ازاں انہوں نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کی درگاہ پر حاضری دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری شاہد ظفر لغاری، ایڈمنسٹریٹر اوقاف بھٹ شاہ اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا ہم پیر صاحب پگارا کا بہت احترام کرتے ہیں، ہمارے درمیان معمولی اختلافات ہیں، جنہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔

دس سال قبل درگاہ کے گنبد میں لگی سونے کی راڈ کے ایک ٹکڑے کی چوری کی شکایت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے سیکریٹری اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں رپورٹ ایک مہینے کے اندر جمع کرائیں ۔ بعد میں انہوں نے درگاہ کے سجادہ نشین سید نثا ر حسین شاہ لطیفی اور ان کے فرزند اور نمایندے سید خاور شاہ سے ان کی حویلی میں ملاقات کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں