NEW DELHI:
صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے كہا ہے كہ عمران خان كو اسلام آباد بند كرنے كی اجازت نہیں دی جاسكتی اور سپریم كورٹ كے نوٹس كے بعد اسلام آباد بند كرنے كا كوئی جواز نہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم كورٹ كے نوٹس كے بعد اسلام آباد بند كرنے كا عمران خان كے پاس كوئی جواز باقی نہیں رہا، اگر كسی اور ملك کی كسی سیاسی پارٹی كا لیڈر وفاقی دارالحكومت كو بند كرنے كی بات كرتا تو اس كی پارٹی اسے علاج كیلیے كسی اچھے اسپتال میں لے جاتی لیكن یہاں چوروں كا ٹولہ آپس میں ملا ہوا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حكومت عمران خان كو گرفتار كرنے كا كوئی ارادہ نہیں ركھتی كیونكہ ایك پاگل اور نشئی شخص كو 24 گھنٹے جیل میں ركھنا بھی ناممكن ہے، ایسے شخص كے پاگل پن كو برداشت كرنا جیل اہلكاروں آسان كام نہیں ہے، اس كے ساتھ روزانہ اس كو ہیروئن كون دے گا جس لینے كے بعد وہ خود كو پرسكون محسوس كرتے ہیں۔