گلوکار چک بیری 40 سال بعد اپنی البم ریلیز کرینگے

گلوکاراور گٹارسٹ چک بیری ان دنوں اپنی میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں

چک بیری نے کہا ہے کہ وہ اپن نئی البم جس کا نام ’’اہلیہ‘‘ ہے سے مداحوں کو ایک بار پھر جھومنے پر مجبور کر دیں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی بینڈ راک اینڈ رول کے گلوکارچک بیری نے 40سال کے وقفے کے بعداپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں راک میوزک کی بنیاد رکھنے والے بینڈ راک اینڈ رول کے گلوکاراور گٹارسٹ چک بیری ان دنوں اپنی میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

چک بیری نے کہا ہے کہ وہ اپن نئی البم جس کا نام ''اہلیہ'' ہے سے مداحوں کو ایک بار پھر جھومنے پر مجبور کر دیں گے۔انھوں نے بتایاکہ البم میں نئے اور پرانے طرز کے گانے شامل کیے گئے ہیں۔
Load Next Story