ٹام کروز کی ’’جیک ریچر نیور گو بیک‘‘ آج ریلیز ہو گی

فلم میں تمام اسٹنٹ ٹام کروز نے خود کیے ہیں


Showbiz Desk October 21, 2016
فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم''جیک ریچر: نیور گو بیک ''آج نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم میں ٹام کروز ایک بار پھر جیک ریچرکا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ کوبی سمولڈر،اعلی افسر سوسن ٹرنر کے روپ میں ہیں۔

اس فلم میں تمام اسٹنٹ ٹام کروز نے خود کیے ہیں ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں