دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل

فہرست ٹائم میگزین نے جاری کی، ملالہ یوسفزئی اورکراچی کے سمیل حسن کے نام شامل ہیں


INP October 21, 2016
سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے۔ فوٹو: فائل

ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے کم عمر میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئے،17سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشین چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے، ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے جدوجہد کرنے والی 19سالہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے، اس وقت ملالہ عالمی رہنماؤں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کیلیے مختص کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں