تحریک انصاف کا پامانا لیکس میں وزیراعظم کو نوٹس کے بعد دھرنے کی حکمت عملی پرغور
اجلاس میں دھرنے کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، فیصل جاوید عثمان ڈار، فرخ حبیب اور افتخار درانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری ہونے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غٖور کیا گیا، اس موقع پر میڈیا انچارج افتخار درانی نے اجلاس کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور دھرنے میں میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور بھی جائیں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جب کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی عہدیداروں اور وکلا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔