بھارت کی ایل او سی کے بعد ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فورسز نے صبح 9 بجے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی جوکہ آدھے گھنٹے تک جاری رہی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 21, 2016
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلسہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذبہ آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہوا تو اس نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے اور اب اس نے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے نوجوان شہید

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں