پریمئیرفٹبال بلوچ ایف سی اور افغان کلب کاآج مقابلہ

کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی اور پاکستان ایئر فورس کا سامنا ہوگا


Sports Desk December 14, 2012
کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی اور پاکستان ایئر فورس کا سامنا ہوگا فوٹو : فائل

پاکستان پریمئیرفٹبال لیگ میں بلوچ ایف سی اور افغان کلب کا مقابلہ جمعے کو نوشکی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

اسی روزکے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی اور پاکستان ایئر فورس کا میچ ہونا ہے۔ دریں اثنا پی ایف ایف بی ڈویژن لیگ کے گروپ آف فائیو میں یونیورسٹی ایف سی فیصل آباد نے گرین اسٹاراوکاڑہ کو5-1 سے ہرا دیا، اسٹرائیکر محمد رضوان علی نے دو گول14اور67 ویں منٹ میں کیے،شہباز اور علی رضا نے بالترتیب 21اور 76 ویں جبکہ ڈیفینڈر محمد عبداللہ نے90 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔

5

ناکام سائیڈ کا واحد گول اسٹرائیکر عرفان احمد نے35 ویں منٹ میں کیا،ڈیفینڈر قدوس کو میچ کے48 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ ایف سی کوئٹہ نے ینگ بلڈ کو2-1 سے زیر کیا،اسٹرائیکرز عمران اللہ اور محمد زاہد نے بالترتیب 53اور66 ویں منٹ میں گول کیے،ناکام ٹیم کا واحد گول اسٹرائیکر محمد خاور نے 85 ویں منٹ میں کیا۔

بلوچ ایف سی کے عمران اللہ اور محمد زاہد کو میچ کے بالترتیب 26 اور44ویں منٹ میں یلوکارڈ کا سامنا کرنا پڑا، ینگ بلڈ ایف سی کے اسٹرائیکر محمد ثاقب، ڈیفینڈر زیب سلیم اور زاہد احمد کو میچ کے بالترتیب 30،35اور83 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے۔ ڈپارٹمنٹ لیگ میں جمعے کو پاک اسٹیل اور سوئی سدرن گیس کا مقابلہ جمعے کو فیم فٹبال گرائونڈلاہور میں ہو گا، اسی روز ریلوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سامنا ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں