دبئی میں خواتین کےلیے ’’خوشی پارک‘‘ کھول دیا گیا

’’السعادہ‘‘ پارک خاص طور پر خواتین کے لیے بنایا گیا ہے جس میں ورزش اور تفریح سمیت کئی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک October 22, 2016
’’السعادہ‘‘ پارک خاص طور پر خواتین کے لیے بنایا گیا ہے جس میں ورزش اور تفریح سمیت کئی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: انسان کواپنی زندگی میں کسی نہ کسی وجہ سے پریشانیوں، ذہنی تناؤ اورمختلف قسم کے مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے اوران مشکلات کو جھیلتے جھیلتے اسے اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر کچھ منفرد قسم کی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شاید اسی وجہ کو مد نظر رکھتے ہوئے دبئی میں عوام کے لیے خوشیوں والا "السعادہ" پارک کھول دیا گیا ہے۔

دبئی کے علاقے مینا میں خواتین کے کلب میں وزیرمملکت برائے خوشی اوہود الرومی نے خوشیوں والے "السعادہ پارک" کا افتتاح کیا۔ "السعادہ" پارک کے 3 اہم زون ہیں جن میں توانائی، تعلیم اور تفریح زون شامل ہے۔ پارک کے افتتاح کا مقصد عوام میں ورزش، تفریح اوران سرگرمیوں میں پائیداری کے عنصر کوپروان چڑھانا ہے۔

Image result for happiness park in dubai

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر مملکت برائے خوشی کا کہنا تھا کہ" السعادہ" پارک خاص طور پر خواتین کے لیے بنایا گیا ہے، پارک میں خواتین مزاح، سماجی، جسمانی اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت مختلف قسم کی مزید سرگرمیوں میں حصہ لے کرمعاشرے میں بہترین کردارادا کرسکتی ہیں۔



وزیرمملکت برائے خوشی نے خواتین پرزوردیتے ہوئے کہا کہ آج کے دورکی نئی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر نے سے انسان کی ہمت اورزندگی کے پرمسرت لمحات میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ ان سے ان کی سوچ بھی مثبت رہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں