کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک October 21, 2016
گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، فوٹو؛ آن لائن

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید شیخ کےمطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کےمطابق دہشت گرد خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر ہیں اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں جب کہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنارکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |