کوہاٹ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 21, 2016
جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے، پولیس - فوٹو : فائل

افریقی بانڈہ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے افریقی بانڈہ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔