پیمرا نے بھارتی مواد روکنے کیلئے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ شروع کردی

خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی


ویب ڈیسک October 21, 2016
خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، فوٹو؛ فائل

پیمرا نے آج سے بھارتی مواد کی نشریات پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا نے آج سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔ پیمرا کے مطابق بھارتی مواد پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے متعلقہ ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کردیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں متعلقہ آفسز کو ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیمرا کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ پر بھارتی مواد کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو بھی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔