کراچی سے پکڑی گئی80فیصدمورتیاں اورگوتم بدھ کامجسمہ جعلی نکلا

خیبرپختونخواکی ماہرین کی ٹیم چندروزمیںرپورٹ جمع کرائیگی


Rafia Khan July 25, 2012
تمام مورتیوں میںسے صرف 100مورتیاں اصلی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں بڑی تعداد میں پکڑی جانیوالی مورتیوںاورنوادرات میں سے 80 فیصد مورتیاںاورگوتم بدھ(بدھا)کاسب سے بڑا قرار دیا جانیوالا مجسمہ بھی جعلی نکلا،جس کے بارے میں ماہرین کی ٹیم آئندہ چنددنوںمیںخیبرپختونخوا حکومت کواپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق تقریباًایک ماہ قبل کراچی میں کسٹم حکام نے سمگل کی جانیوالی مورتیاں اور قیمتی نوادرات پکڑے تھے۔جن کی تعداد تقریباً 00 5تھی۔ان نوادرات کاجائزہ لینے کیلیے خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ آثارقدیمہ نے ماہرین کی ایک ٹیم کراچی بھیجی تھی،ماہرین کی اس ٹیم میں پروفیسر فرید خان،ندا اللہ صحرائی انچارج پشاور میوزیم، ڈاکٹر عبدالصمد چیئرمین ہزارہ یونیورسٹیفیض الرحمن انچارج سوات میوزیم اور فواد خان گیلری اسسٹنٹ پشاورمیوزیم شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میںملنے والی تمام مورتیوں میںسے صرف 100مورتیاں اصلی ہیںباقی تمام مورتیاںجعلی ہیں جبکہ سب سے بڑا مجسمہ جسے بدھا کامجسمہ کہا جارہا تھا وہ بھی جعلی ثابت ہوا۔اس حوالے سے ماہرین کی ٹیم اپنی رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ چند روز میں جمع کرائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں