ججز تقرر جوڈیشل کمیشن کے کردار پر تحفظات ہیں صدر سپریم کورٹ بار

پاکستان بار نے اپنا نمائندہ نہیں بھیجا، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو تیسری قوت فائدہ اٹھاسکتی ہے


Numainda Express December 14, 2012
پاکستان بار نے اپنا نمائندہ نہیں بھیجا، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو تیسری قوت فائدہ اٹھاسکتی ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار کے صدر میاں اسرارالحق نے کہا ہے کہ بار کوججوں کی تقرریوں پر جوڈیشل کمیشن کے کردار پر تحفظات ہیں۔

اسی لیے پاکستان بار کونسل نے کمیشن میں اپنا نمائندہ نہیں بھیجا' لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بار سے مشاورت کرے، پارلیمانی کمیٹی کو بھی اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

5

مشترکہ مفادات کونسل کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے، اس کی تعمیر میں کسی صوبے کو بھی نقصان نہیں تاہم اتفاق رائے پیدا نہ ہو نے کی صورت میں پنجاب کو اپنی حدود میں بنا لینا چاہیے۔کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ۔ انتخابات وقت پر ہونا ضروری ہیں ورنہ تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انتظامی ادارے درست کام کریںتاکہ اداروں میں ٹکرائو پیدا نہ ہو'کرپشن ختم کرنا فوج نہیں سول اداروں کا کام ہے۔ عدالتی پالیسی پر وکلاء کے تحفظات کا خاتمہ ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |