پتنگ بازی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ڈی آئی جی آپریشن لاہور

ڈی آئی جی نے ون ویلنگ کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔


ویب ڈیسک October 21, 2016
ڈی آئی جی نے ون ویلنگ کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔ فوٹو؛ فائل

BRISBANE: ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران كو پتنگ بازی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی ڈاكٹر حیدر اشرف نے كہا كہ اگر كسی علاقے میں پتنگ بازی ہوئی تو اس علاقے كا ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویلنگ كرنے والے نہ صرف اپنی جانوں كوخطرے میں ڈالتے ہیں بلكہ دوسروں كی زندگیوں سے بھی كھیلتے ہیں لہٰذا ون ویلنگ كرنے والوں كے خلاف بھی كارروائی كی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس افسران كو ہدایت كی كہ وہ ہفتہ اور اتوار كوخصوصی طور پر پیٹرولنگ كو بڑھائیں تاكہ قانون شكن عناصر افراد كو پابند سلاسل كیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔