جاپان میں 66 شدت کا زلزلہ حکومت نے الرٹ جاری کردیا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے


ویب ڈیسک October 21, 2016
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے. فوٹو: فائل

جاپان کے مغربی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے مغربی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان یا ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں جاپان کے جنوبی علاقوں میں شدید اسی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سے اب تک 1700 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی سمندر میں زلزلے سے اٹھنے والی سونامی لہروں نے کئی علاقوں کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا تھا جس میں 18 ہزار افراد ہلاک اور گم ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں