کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن 5 افراد زیرحراست

تمام کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے، رینجرز ذرائع

تمام کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے، رینجرز ذرائع- فوٹو: فائل

رینجرز نے عزیز آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بلاک ٹو سرچ آپریشن کیا، رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد تھانے اور اس کے اطراف کی 4 گلیوں کا مکمل محاصرہ کیا اور اس دوران علاقے کو عام آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا، رینجرز اہلکاروں نے گھروں کی تلاشی لی اور ایک گھر سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


رینجرز اہلکار ایک ملزم کو ساتھ لائے تھے جس کی نشاندہی پر کارروائی کی جارہی تھی۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ تمام کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زیرحراست افراد کے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم تفتیش میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x4yk1n5_aziz-abad_news
Load Next Story