برطانیہبریڈ فورڈ میں ہر5 میں سے ایک شخص پاکستانی ہے

شہرکی ایک چوتھائی آبادی مسلمان ہے جبکہ مجموعی آبادی کا 20 فیصدپاکستانی ہیں


INP December 14, 2012
شہرکی ایک چوتھائی آبادی مسلمان ہے جبکہ مجموعی آبادی کا 20 فیصدپاکستانی ہیں فوٹو: فائل

QUETTA: برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایک چوتھائی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ہر 5 میں سے ایک شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔

برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ بریڈ فورڈ میں ایک لاکھ7 ہزار افراد پاکستانی یا پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، یہ تعداد شہر کی مجموعی آبادی کا 20 فی صد ہے، ان میں سے 8 فیصد افراد پاکستان میں پیدا ہوئے۔

7

پچھلے 10 برسوں کے دوران بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بریڈ فورڈ کی مجموعی آبادی میں مسیحیوں کی تعداد 46 فیصد ہے اور ہر 5میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی رجحانات نہیں رکھتا۔6 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ ان کا مذہب کیا ہے۔ حیران کن طورپر ایک ہزار افراد ایسے بھی تھے جن کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار وار کی فلموں میں دکھائے گئے خیالی مذہب کے پیروکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں