چند روز قبل دیئے گئے بیان پر افسوس ہے گورنر سندھ
ایسی باتیں اپنی منصب کے خلاف سمجھتا ہوں، میرے منصب کا تقاضا ہے کہ میں غیر جانبدار رہوں، ڈاکٹرعشرت العباد
ISLAMABAD:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چند روز قبل پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے الزامات پر بھرپور جواب دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں جہانگیر پارک میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دیئے گئے بیان پر افسوس ہے، ایسی باتیں اپنی منصب کے خلاف سمجھتا ہوں، میرے منصب کا تقاضا ہے کہ میں غیر جانبدار رہوں اور کوشش رہی ہے کہ غیرجانبدار رہ کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کرتا رہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہاں وجود آئین اور قانون کے مطابق ہے، جب تک یہاں ہوں آئین اور قانون کی پاسداری کروں گا۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا، کراچی میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں رینجرز ،پولیس اور قانون نافذکرنےوالےاداروں نے بہترین کام کیا، امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی، کراچی کےامن کو تباہ کرنے کی کوشش کو سبوتاژ کریں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے، ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کو 80 فیصد تک ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ شہر کی شناخت ہے اور یہ شہریوں کیلئےایسی جگہ بنےگی کہ لوگ یہاں آئیں، شہراور صوبے میں بہت تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے جب کہ گرین لائن منصوبے کو پاکستان چوک تک بڑھا رہے ہیں۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کہیں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور کسی بھی محکمے کا افسر ان کے ساتھ نہ صرف کام کرے گا بلکہ ان کی مدد بھی کرے گا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم نواز شریف کی بھی مکمل حمایت ارشد وہرا کےساتھ ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x4yk2e7_gov-sindh-ishrat-ul-ibaad_news