اڑی حملہ بھارت عالمی برادری کو پاکستان کیخلاف ثبوت نہ دے سکا
بھارت پاکستان پر بغیر ثبوت الزامات نہ لگائے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے
بھارت اڑی سیکٹر پر حملے کے حوالے سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کے ثبوت امریکا اور دیگر ممالک کو فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، ان ممالک نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ بھارت پاکستان پر بغیر ثبوت الزامات لگانے سے گریز کرے، پاکستان سے کشیدگی بڑھانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے مسائل حل کیے جائیں۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مقبوصہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے سازشوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلیے دہشت گردی کی سرپرستی اور اڑی سیکٹر واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔
بھارتی حکومت نے ان الزامات کے حوالے سے امریکا، چین سمیت دیگر اہم عالمی ممالک سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بند کیا جائے، ان ممالک کے حکام نے بھارت سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کے ثبوت طلب کیے تو مودی سرکار ان ممالک کو پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی اور عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ایک اوربھارتی سازش ازخود دم توڑ گئی۔