افغان ’’مونالیزا‘‘ شربت گلہ بی بی کو شناختی کارڈ کا اجرا 3 نادرا افسران کیخلاف مقدمہ

افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو پاکستانی شناختی کارڈ کے الزام میں نادرا کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج


تینوں افسران پلوشہ آفریدی، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو پاکستانی شناختی کارڈ کے الزام میں نادرا کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ایف آئی حکام کے مطابق چند سال قبل نادرا حکام نے افغانی خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیا تھا۔ تینوں افسران پلوشہ آفریدی، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں تاہم ان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔