سری نگر خواتین کے مظاہرے پر پولیس کا لاٹھی چارج متعدد زخمی

مظاہرہ فریدہ بہن جی کی قیادت میں ہوا، تشدد پر سید علی گیلانی کی مذمت،کپواڑہ میں بم دھماکے میں لڑکی ہلاک


News Agienciyan December 14, 2012
سرینگر: افضل گوروکی حمایت اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار افراد کی رہائی کیلیے مظاہرہ کرنیوالی کشمیری خواتین کو پولیس گرفتار کرکے لے جارہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر میں جموںو کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کی قیادت میں جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند افراد کے ساتھ ناروا سلوک اور نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری کیخلاف نکالے جانیوالے جلوس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے فریدہ بہن جی سمیت درجنوں خواتین کو گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا۔ ادھر بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں پولیس کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک اور انھیں ناقص غذا کی فراہمی کا نوٹس لیں۔

9

مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 14 سالہ نزہت ضلع کے علاقے لولاب میں لکڑیاں جمع کر رہی تھی کہ وہاں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی دو کم عمر لڑکوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کا آغاز کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |