بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نےاے دل ہے مشکل کی مشروط ریلیز کی اجازت دے دی

’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے آغازپر اڑی ایئربیس میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

’’اے دل ہے مشکل‘‘28اکتوبر کو ریلیز ہوگی ،مکیش بھٹ کا اعلان: فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤ میں آگئی جہاں آئندہ پاکستانی اداکاروں کوبھارتی فلموں میں شامل نہ کرنے کا فیصلے کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم "اے دل ہے مشکل" کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم "اے دل ہے مشکل" کی ریلیزکے لیے پروڈیوسرکرن جوہر، ہدایتکارمکیش بھٹ اور ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم "اے دل ہے مشکل" کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی جب کہ کرن جوہر نے''اے دل ہے مشکل'' کے آغاز پر اڑی واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لیے خراج عقیدت کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ تمام پروڈیوسرز جو اپنی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرچکے ہیں انہیں فوجی اہلکاروں کی بہبود میں 5 کروڑروپے جمع کروانے پڑیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی اداکار اور فلمساز ''اے دل ہے مشکل'' کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے

دوسری جانب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارمکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم پروڈیوسرزگلڈ نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد فلم "اے دل ہے مشکل" کی ریلیز کی اجازت ملی ہے اوراے دل ہے مشکل'' 28 اکتوبرکو ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم ''اے دل ہے مشکل'' 2 برس کے طویل عرصے میں مکمل ہوئی ہے اوراسے دنیا بھر میں 28 اکتوبرکو ریلیز کیا جانا ہے تاہم اڑی واقعے کے بعد اس فلم میں پاکستانی فنکار فواد خان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x4yk8xz
Load Next Story