بیلٹ باکس کے پاس فوجی تعینات کیا جائے پیپلزپارٹی

ووٹروں کوٹرانسپورٹ کی سہولت ملنی چاہیے، منظور وٹو، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات


APP December 14, 2012
ووٹروں کوٹرانسپورٹ کی سہولت ملنی چاہیے، منظور وٹو، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی پنجاب نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ باکس پر ایک فوجی اہلکار تعینات کیا جائے۔

ووٹروں کو امیدواروں کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، پولنگ اسکیم بناکر اسے مشتہر کرکے اس پر اعتراضات وصول کیے جائیں، ریٹرننگ اور ڈپٹی ریٹرننگ افسروں کے طور پر سیشن اور ایڈیشنل ججوں کا تقرر کیا جائے، پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

11

اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے تسنیم احمد قریشی، غلام فرید کاٹھیا، نواب شیروثیر پر مشتمل وفد کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظوروٹو نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات کے موقع پر دھاندلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انھیں تجویز دی ہے کہ ریٹرننگ اور ڈپٹی ریٹرننگ افسروں کے طور پر سیشن اور ایڈیشنل ججوں کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر فوج کا ایک اہلکار تعینات کیا جائے جو بیلٹ باکس کے پاس ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں