افغانستان پنیٹا کے جاتے ہی نیٹو کے فضائی اڈے پر خود کش حملہ
2شہری ہلاک،4اتحادی فوجیوںسمیت19زخمی،کارسوارخودکش بمبارنے خودکودھماکے سے اڑا لیا،نیٹوترجمان کی تصدیق
افغانستان میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی روانگی کے کچھ ہی دیر بعد اتحادی فوج کے فضائی اڈے کے قریب خودکش حملے میں 2 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
جبکہ حملے میں 4 غیر ملکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قندھار میں نیٹو کا قافلہ اتحادی فوج کے فضائی اڈے میں داخل ہورہا تھا کہ کار سوار خودکش بمبار نے دھماکا کردیا جس میں 2 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 4 اتحادی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے خودکش حملے کی تصدیق کی ہے۔
دریں اثنا صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارہلا ک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ صوبہ ہلمند میں طالبان نے جارجیا کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ طالبان جنگجوئوں نے ہلمند میں غیرملکی افواج کے 2 ٹینکوں کودھماکے سے تباہ کیا جس کے نتیجے میں جارجیا کے 4 فوجی ہلاک ہوئے۔