سی این جی ایسوسی ایشن کو نئے فارمولے کی پیشکشمذاکرات بے نتیجہ آج پھرہونگے

سی این جی مالکان کو 3روپے 42پیسے فی کلو مارجن دینے کی پیشکش کی ہے،مذاکرات آج بھی ہونگے


Numainda Express December 14, 2012
سی این جی مالکان کو 3روپے 42پیسے فی کلو مارجن دینے کی پیشکش کی ہے،مذاکرات آج بھی ہونگے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزارت پٹرولیم ،اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان جمعرات کومذاکرات کا دوسرا راونڈ بھی بے نتیجہ رہا۔بعدازں اوگراحکام نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

توقع ہے معاملہ جلد حل ہوجائیگا۔قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے میں سی این جی مالکان کوآپریٹنگ کاسٹ کی مد میں7روپے 90پیسے ،کمپریشن کاسٹ 7روپے 21پیسے ،گیس انفراسٹرکچر کی مد میں ریجن ون 13روپے 25پیسے ، ریجن ٹو میں9روپے 18پیسے گیس کی قیمت میں شامل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے علاوہ سی این جی مالکان کو 3روپے 42پیسے فی کلو مارجن دینے کی پیشکش کی ہے،مذاکرات آج بھی ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں