صدروزیراعظم ملاقاتعدالتوں میں زیرالتوامقدمات پرغور

توانائی بحران کابھی جائزہ لیا گیا، گورنرتبوک کا صدرکو فون، رمضان کی مبارکباددی

توانائی بحران کابھی جائزہ لیا گیا، گورنرتبوک کا صدرکو فون، رمضان کی مبارکباددی ۔ فائل فوٹو

صدرزرداری سے وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے ایوان صدرمیں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ توانائی بحران کاجائزہ لیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ رمضان میں عوام کی مشکلات کم کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیںگے۔


ذرائع کے مطابق ملاقات میں توہین عدالت کے نئے قانون سمیت عدالتوں میں زیرالتوادیگراہم مقدمات کی صورتحال پربھی غور کیاگیا۔ادھرصدرکوگورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیزنے فون کرکے رمضان کی مبارکباددی۔

آصف زرداری نے بھی ایسی ہی خواہشات کااظہارکیا،صدرکاکہناتھاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جو مشترکہ عقائد ، روایات اورخیالات پر مبنی ہیں،صدر نے پاکستان کے عوام کیلیے10 کروڑ ڈالرزکی امداد کے اعلان پرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔

Recommended Stories

Load Next Story