مزارقائد میں بچوں کیلیے آڈیووڈیو گیلری قائم کرنیکا فیصلہ
وزارت قومی ورثہ یکجہتی نے پی سی ون تیارکرلیا،پروجیکٹ فروری میں شروع کیا جائیگا
ISLAMABAD:
وفاقی حکومت نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری آرام گاہ کراچی میں خطیر رقم سے بچوں کیلیے آڈیو، ویڈیو قائد گیلری قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت قومی ورثہ یکجہتی نے گیلری کی تیاری کیلیے پی سی ون تیارکرلیا ہے حکومت کی طرف سے فنڈز جاری ہونے کے بعدآڈیواوروڈیو گیلری پراجیکٹ کو فروری میں شروع کردیا جائے گا۔
وفاقی سیکریٹری قومی ورثہ یکجہتی آصف غفور نے کہا کہ قائد گیلری کے لیے میوزیم سے ملحقہ جگہ حاصل کرلی گئی ہے اوراسلام آباد میں واقع نیشنل مانومنٹ میوزیم کی طرز پرآڈیو وڈیوگیلری میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر، نایاب تصاویر اور پاکستان کے بارے میں مفید معلومات سندھی، اردو، پشتواورانگریزی زبانوں میں لکھی گئی تقاریر رکھی جائیں گی۔