پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں شہبازشریف

ملکی ترقی کے مخالفین کو ناکامی ہوگی اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک October 22, 2016
ملکی ترقی کے مخالفین کو ناکامی ہوگی اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

BANGKOK: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاناما لیکس کا معاملہ اب عدالت میں ہے اس لیے اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آرز پر سیاست ہوتی رہی اور بننے نہیں دیا گیا جب کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، قانون کی حکمرانی ماننا اور خود کو پیش کرنا اس سے بڑی مثال کیا ہوگی، ملک کی تاریخ میں کس وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، امید ہے وزیراعظم کے خود کو پیش کرنے کے فیصلے کو پوری قوم کی تائید حاصل ہوگی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ اب عدالت میں ہے اس لیے اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں جب کہ سپریم کورٹ کے اصولوں کو سب کو ماننا ہوگا، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اگر آپ بھی ملک میں حکمرانی چاہتے ہیں تو سپریم کورٹ کے فورم کو مان لیں۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سی پیک کے آگے بڑھنے سے کوئی دلچسپی نہیں، ان کا ایجنڈا پاکستان کو بند کرنا ہے اور یہ سی پیک نہیں چاہتے لیکن ملکی ترقی کے مخالفین کو ناکامی ہوگی اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ان کے نہ چاہنے کے باوجود پاکستان ترقی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں