تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کرکے ان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، ذرائع
حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا جس کے لیے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے قائد حزب اختلاف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے خورشید شاہ سے منگل کے روز ملاقات کی درخواست کی ہے جس میں 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر کو فی الحال ملاقات کا کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیاہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ایسے کسی بھی رابطے کی تردید کردی ہے۔