یوکرائن پارلیمنٹ میں لڑائیمیکولاازروف دوبارہ وزیراعظم منتخب

ارکان کے آستینیں چڑھاکرایک دوسرے پرحملے،ایک رکن کی فرش پرلٹاکرٹھکائی


AFP December 14, 2012
کیف: یوکرائن کی پارلیمنٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی، مشتعل ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

یوکرائن کی پارلیمنٹ میں حکومت اوراپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان شدید لڑائی کے دوران450کے ایوان میں 252ووٹوں کے ساتھ میکولاازروف کودوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیاگیا۔

ووٹنگ کے دوران ارکان آستین چڑھاکرایک دوسرے پرحملہ آورہوتے رہے،اپوزیشن ارکان نے سپیکرکی کرسی کا بھی گھیراؤکیے رکھا لیکن حکومت کے حامی ارکان الیکٹرانک بٹن دباکرخلاف قانون اپنے غیر حاضر ساتھیوں کے ووٹ بھی ڈالتے رہے اور آخرمیں میکولا ازروف کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کردیاگیا۔

5

حکومت کے حامی ارکان نے اپوزیشن جماعت یوڈی اے آرکے ایک رکن کلٹسشکوکوفرش پرلٹاکرمارا پیٹا اورا س کے چہرے پرخراشیں آئی ہیں۔اس جماعت کی ایوان میں 42 نشستیں ہیں۔اس جماعت کے دیگرارکان خاموشی سے نشستوں پربیٹھے تماشا دیکھتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |