سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے تو تین ماہ میں شہر کو صاف کردیں ڈپٹی میئر کراچی

فنڈز كی قلت كے باعث بعض مسائل فوری حل نہیں ہوپا رہے، ارشد وہرہ

فنڈز كی قلت كے باعث بعض مسائل فوری حل نہیں ہوپا رہے، ارشد وہرہ، فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI:
ڈپٹی میئر ڈاكٹر ارشد وہرہ کا کہنا ہےکہ حكومت سندھ سے کراچی کا كچرا اٹھانے كیلیے فنڈز كی فراہمی كیلیے درخواست كی گئی ہے اگر یہ فنڈز فراہم كردیئے گئے تو 3 ماہ میں شہر كو كچرے سے صاف كردیں گے۔


کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا کہ كراچی میں صفائی ستھرائی، سڑكوں كی تعمیر اور تجاوزات نے بلدیاتی قیادت نہ ہونے كے باعث ایك وبا كی صورت اختیار كرلی ہے، موجودہ بلدیاتی نمائندوں كی یہ بھر پور كوشش ہے كہ كراچی میں مقامی سطح پر تبدیلی نظر آنا شروع ہو۔ انہوں نے كہا كہ فنڈز كی قلت كے باعث بعض مسائل فوری حل نہیں ہوپا رہے لیكن ہم كراچی كو ان مسائل سے ہر صورت میں نجات دلائیں گے۔

ڈپٹی میئر كراچی نے كہا كہ گلستان جوہر میں جو ہائی رائز بلڈنگز اور فلیٹس بنائے گئے ہیں جن كے باعث یہاں كا انفرا اسٹركچر تباہ ہوا ہے، بلاك ایك میں پہاڑی كو كاٹ كر گھر تعمیر كیے جارہے ہیں جو حادثے كا سبب بن سكتے ہیں اس لیے پہاڑی كو كاٹنے كا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ ہمیں مل كر اس شہر كی خدمت كرنی ہے اور كم وسائل میں زیادہ كام كرنا ہے، حكومت سندھ سے شہر سے كچرا اٹھانے كیلیے فنڈز كی فراہمی كیلیے درخواست كی گئی ہے اگر یہ فنڈز فراہم كردیئے گئے تو 3 ماہ میں كراچی كو كچرے سے صاف كردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ كراچی كو اپنانے كی ضرورت ہے، كراچی پورے ملك كیلیے ایك اكنامك حب ہے، ہر شخص جو یہاں بستا ہے اسے كراچی كی بہتری اور ترقی كیلیے اپنا كردار ادا كرنا چاہیے۔
Load Next Story