اتحادی سپورٹ فنڈکے60کروڑڈالرجلددینگےامریکی سفیر

پاکستان انویسٹمنٹ فنڈکیلیے18ملین ڈالرجنوری میں ملیں گے،عبدالحفیظ شیخ کویقین دہانی


Numainda Express December 14, 2012
دیامیربھاشاڈیم کیلیے200ملین ڈالردینگے،پاکستانی مصنوعات کی امریکابرآمدبڑھائی جائیگی فوٹو: فائل

امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اخراجات کی مد میں اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت 60 کروڑ ڈالر پاکستان کو جلد فراہم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔

جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ فنڈ کیلیے 18 ملین ڈالر جنوری 2013 میں دیگا۔ یہ یقین دہانی پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے جمعرات کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ملاقات کے دوران کرائی۔ وفد میں پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی نمائندۂ خصوصی رابن رافیل بھی شامل تھے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق امریکا دیا میر بھاشا ڈیم کیلیے بھی 200 ملین ڈالر فراہم کریگا۔

وفد نے بتایا کہ اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن (اوپیک) پاکستانی منصوبوں کیلیے امداد 10 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کریگا جبکہ امریکا پاکستانی مصنوعات کی امریکا برآمد بڑھانے کیلیے ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کوشش کررہا ہے۔ وفد نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ توانائی بحران پر قابو پانے، انفرااسٹرکچر اور سماجی شعبے میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلیے بھی بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں