نصیرالدین شاہ انتہا پسند ہندوؤں پربرس پڑے

فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کے لیے ایک آسان ہدف ہے، نصیر الدین شاہ


APP October 23, 2016
فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندووں کی تنظیم مہاراشٹرا نو نیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے شدت پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوؤں کے لیے ایک آسان ہدف ہے جب کہ انھوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی حمایت کی۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے اورنہ ہی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیےاپنی سرحدیں بند کیں تو ایسے میں فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں