کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں وزیر دفاع

الیکشن کمیشن نے کراچی میں فوج کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا


INP December 14, 2012
الیکشن کمیشن نے کراچی میں فوج کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

وزیردفاع سیدنویدقمرنے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں۔

ماضی میں فوجی آپریشن کے اچھے نتائج نہیں سامنے آئے' بحریہ اورائیرفورس نے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوادیا ہے،سول اورفوج کے بہترین تعلقات ہیں، صدراورآرمی چیف ہرمعاملے پرمشاورت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں فوج کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ سرکاری ملازم ہیں اگر کرپشن کا شور مچانا ہی ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ کرپشن صوبوں میں ہے کہ وفاق میں ہے؟ ۔

وہ جمعرات کویہاں اپنی رہائش گاہ پرڈیفنس نمائندگان ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں کیری لوگر بل کا معاملہ طے ہوگیا ہے۔

7

پاکستان روس کے ساتھ ملٹری اور سول تعلقات رکھنا چاہتا ہے 'چین کے ساتھ ہمارے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جو کسی دوسرے ملک کو دکھانے کے لیے کبھی اوپر نیچے نہیں ہوتے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے فری ٹرائل بل انتہائی اہم ہے کوشش کر رہے ہیں کہ اس بل کا غلط استعمال کم سے کم ہو۔

انھوں نے کا کہ کراچی میں انتخابی فہرستوں کی فوج کی مدد سے تصدیق کے حوالے سے الیکشن کمیشن غور کر رہا ہے ابھی تک اس حوالے سے وزرارت دفاع سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔پولیس کا کام امن وامان قائم رکھنا ہے کراچی میں پولیس اور رینجرز دونوں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر کے طور پر پی آئی اے پرکوئی کنٹرول یا کردار نہیں ہے 'پی آئی اے کی حالت خراب ہے 'پی آئی کے پاس پیسے اورجہاز نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں