نوجوان لگن سے کام کریں نتائج اللہ پر چھوڑ دیں شبیر جان

اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، نئے آنے والوں کیلیے یہی سبق ہے

نئے آنے والوں کے لیے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ نوجوان نیک نیتی اور لگن سے کام کریں، نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیں۔

ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، ایسے بھی اداکار ہیں جو اسکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے۔


شبیر جان نے کہا کہ نئے آنے والوں کے لیے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیے جائیں اور وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرتا۔

 
Load Next Story