آئندہ انتخابات کے اخراجات کاتخمینہ 6ارب ہے وزارت قانون

پانی سے گاڑی چلاناممکن نہیں،پی آئی اے حادثات انویسٹی گیشن بورڈ خودمختاربنایاجارہاہے

پارلیمنٹ سی این جی کیلئے بلاتعطل گیس فراہمی پراتفاق کرے، اعتراض نہیں: حکومت فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں وزارت قانون و انصاف نے بتایا کہ آئندہ الیکشن کے اخراجات کا تخمینہ 6ارب روپے ہے۔


ووٹرز کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ پانی سے گاڑی چلانا ممکن نہیں ، یہ سراسر سائنسی اصولوں کیخلاف ہے، میڈیا نے بغیر تحقیق اس معاملے کو زیادہ کوریج دی۔ جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم رخسانہ جمشید بٹر نے بتایا کہ گھریلو استعمال کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سی این جی کو 3 دن گیس کی فراہمی معطل کی جاتی ہے، پارلیمنٹ اگر اس بات پر اتفاق کرے کہ سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے اورگھریلو استعمال کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جائے تو وزارت کو اس پر عملدرآمد کرنے میں کوئی امر مانع نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بوئنگ 747 پر یورپ سمیت کسی ملک میں پرواز پر پابندی نہیں ہے، ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کو الگ کر کے خود مختار ادارہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں صرف 5ائر پورٹس منافع بخش ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائیگا، بیرونی دبائو قبول نہیں کیا جائیگا ، وزیر مملکت غیاث احمد میلہ نے بتایا ہے کہ ای او بی آئی میں بدعنوانیوں اور کرپشن کی روک تھام کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
Load Next Story