پاکستان کوشدید خطرات لاحق ہیںڈاکٹر عبدالقدیر

قوم کی شیرازہ بندی کیلیے سیاست نہیں ریاست بچائوکانعرہ ضروری ہے،وفدسے گفتگو


Numainda Express December 14, 2012
تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دیگی،ابرار رضا ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفد میں صدرتحریک منہاج القرآن ابرار رضا ایڈووکیٹ، اسحاق حارث اورقاری ایاز شامل تھے۔ ڈاکٹر عبدا لقدیر نے کہاکہ اس وقت بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلیے سیاست نہیں ریاست بچائو کا نعرہ ضروری ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے سب کو مل کر سوچناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے جلد ملاقات ہوگی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا فقید المثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دیگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں