مذاکرات کو نقصان پہنچانے کے بھارتی عزائم افسوسناک ہیں جلیل عباس جیلانی

پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے تصفیہ میں مدد دے

عالمی برادری خصوصاً امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے تصفیہ میں مدد دے اور بھارت کو دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پرظلم وستم سے ہٹانے نہ دی جائے۔


جلیل عباس جیلانی نے بالٹی مور میں قائم تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب میں سارک کانفرنس میں شرکت سے انکارسمیت دوطرفہ اوربین الاقوامی مذاکرات کی تمام سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے بھارتی عزائم پرگہرے افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر، جوہری اورمیزائل ہتھیاروں کی تیاری میں تحمل اورروایتی ہتھیاروں کے حوالے سے توازن پیدا نہیں کیا جائیگا۔

جلیل عباس نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکے حوالے سے کردار ادا کررہا ہے جبکہ نیوکلیئرسیکیورٹی اورسیفٹی کے حوالے سے بھی اس کاکردار اہم ہے۔ عالمی برادری خصوصاً امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔
Load Next Story