سائبیریا میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 19 افراد ہلاک

3کو زندہ بچا لیا گیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، آئل فیلڈ کا عملہ سوار تھا


AFP October 23, 2016
روس کے صدر پوتن نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سائیبریا کے شمال مشرقی علاقے میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 19افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

روس کی انویسٹی گیشن کمیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جمعہ 21 اکتوبر کی رات سائبیریا کے شہر نووی یورنگوئے کے باہر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر پر گیس اینڈ آئل فیلڈ کے 19 ملازمین اور عملے کے3 افراد سوار تھے۔

جائے حادثہ کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور اس کا ملبہ لکڑیوں کے پاس برفیلی زمین پر بکھر گیا۔ ہیلی کاپٹر سائبیریا کے علاقے کراسنویارسک سے یورنگوئے کی طرف جارہا تھا کہ اسے شدید دھند میں انتہائی کم نظر آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فلائٹ سیفٹی کے قواعد کی خلاف ورزی، کوئی مکینیکل خرابی یا شدید موسم ہوسکتا ہے۔ روس کے صدر پوتن نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں