کالاباغ ڈیم کاذکر ختم ہوگیاپی پی سیاست نہ چمکائےنوازشریف

سندھیوں سے زیادتی کرکے دو بلدیاتی نظام نافذ کیے گئے، صوبے کو تقسیم نہیں ہونے دینگے

سندھیوں سے زیادتی کرکے دو بلدیاتی نظام نافذ کیے گئے، صوبے کو تقسیم نہیں ہونے دینگے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مسلم لیگ(ن) سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے متحدہ کو خوش کرنے کیلیے سندھیوں سے زیادتی کرکے سندھ میں2 نظام بلدیاتی نافذ کیے ہیں۔

ہم سندھ کو کبھی تقسیم نہیں ہونے دینگے، موسم کی خرابی کے باعث جلسے گاہ نہ پہنچنے پر دادو اور خیرپور ناتھن شاہ کی عوام سے معذرت کرتا ہوں، کالاباغ ڈیم کا ذکر ختم ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی کالاباغ ڈیم کا ایشو لیکر اپنی سیاست چمکارہی ہے، 3 صوبوں کی اسمبلیوں نے کالاباغ ڈیم کو مسترد کردیا ہے، صوبوں کی رائے خاص طور سندھ کی عوام کی رائے کے بغیر کالاباغ ڈیم بننا ناممکن ہے، پیپلز پارٹی کالاباغ ڈیم کو چھوڑے اور سندھ میں نافذ کئے گئے دہرے نظام پر دھیان دے۔

دادو کی تحصیل کے این شاہ میں عوامی جلسے سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہرا نظام قائم کرکے ملک اور سندھ کو تقسیم کردیا ہے جوہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ سندھ کے عوام دہرا نظام مسترد کرچکے ہیں لیکن حکمران اپنی انا برقرار رکھنے کیلئے بضد ہیں، سندھ کی عوام دو وقت کے راشن کیلئے پریشان ہیں، ان کے حالات کا ہمیں پتا ہے، اقتدار میں آکر سندھ کی عوام سے انصاف کرینگے۔ حکمران عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، سندھ کے غریب متاثرین سیلاب کا امدادی سامان موجودہ حکمرانوں نے اپنے پیٹ میں ڈالا ہے۔




نوازشریف نے کہا کہ اقتدار میں آکر ان کے پیٹ سے عوام کا پیسہ نکال کر غریبوں میں تقسیم کرونگا، جلسے سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر لیاقت علی جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ دفن ہو چکی ہے، اب میدان میں زرداری لیگ ہے جسے میں سوداگروں کا ٹولہ کہتا ہیں، جنہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرواکے حادثاتی طور پر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی سندھی زندہ ہے سندھ کی تقسیم کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے نواز شریف کا مئوقف واضح ہے، سندھ کے عوام کی رضامندی کے بغیر ڈیم نہیں بنایا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story