مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب ہو گئی

بلڈ پریشربڑھنے کی وجہ سے انہیں فوری طورپرانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک October 23, 2016
مفتی عبدالقوی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپرملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل؛ مفتی قوی نے پولیس کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا

اسپتال ذرائع کے مطابق بلڈ پریشربڑھنے کے باعث مفتی عبدالقوی کی حالت خراب ہوئی تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں