ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے پاک فوج

رپورٹ مسلح افواج کیخلاف ناپاک پروپیگنڈے کا حصہ اور متعصبانہ ایجنڈے کے تحت گھڑی گئی


News Agencies December 14, 2012
رپورٹ مسلح افواج کیخلاف ناپاک پروپیگنڈے کا حصہ اور متعصبانہ ایجنڈے کے تحت گھڑی گئی۔ فوٹو: فائل

پاک فوج نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مختصر بیان میں ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف 'ناپاک پروپیگنڈے' کا حصہ ہے۔

13

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایسی خودساختہ کہانیوں پر مبنی ایک متعصبانہ رپورٹ ہے جنہیں مخصوص ایجنڈے کی خاطر گھڑا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں