نوازشریف مجرم ہیں انہیں وزیراعظم نہیں مانتا عمران خان
احتجاج کی صورت میں کوئی تیسری قوت آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، عمران خان
PESHAWAR:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ 2 نومبرکوتلاشی دیں گےیا استعفیٰ جب کہ ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اگر احتجاج کی صورت میں کوئی تیسری قوت آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور آصف زرداری تو خود ڈاکو ہیں وہ نوازشریف کو کیسے پکڑسکتے تھے، تمام اداروں نے بے حسی ظاہر کردی تو ہمارے پاس سڑکو پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا،اداروں نے نوازشریف پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف ادارے خریدتے رہے اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا جب کہ انہوں نے ایک آرمی چیف کوبھی خریدنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرالزامات نہیں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے جب کہ ہم کرپشن کا جواب مانگتے ہیں تو نوازشریف فیتے کاٹناشروع کردیتے ہیں۔
چیر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں لہذا کسی مجرم کو وزیراعظم نہیں مان سکتا، عوام آج کھڑے ہوں توملک کی تقدیربدل سکتے ہیں اور اگر آج ظلم کے سامنے کھڑے نہ ہوئے توعوام کے بچے بھی غلام رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ایک میڈیا ہاؤس بھی کرپشن والوں کیساتھ کھڑے ہیں تاہم 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا اور پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی جب کہ کرپٹ لوگوں کو شکست ہوگی اور انہیں مزید کھ پہنچاؤں گا۔
سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس دن نوازشریف استعفیٰ دیں گے یا تلاشی دیں گے جب کہ قانون احتجاج کی اجازت دیتاہے لیکن وزیراعظم کو کرپشن کی اجازت نہیں دیتا۔
اس سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر الزام نہیں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور تمام انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں جب کہ نوازشریف کا سب سے بڑا مقصد ہی اپنی دولت بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے انصاف نہ دیں تو پر امن احتجاج ہمارا حق بنتا ہے لیکن ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے، دھرنے کے لئے فوج کی حمایت ہے نہ غیر ریاستی عناصر کی لیکن اگر کوئی تیسری طاقت آئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 2 نومبر کو پتا چلے گا پاکستان چوروں کا ہے یا قائداعظم کا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ 2 نومبرکو اسلام آباد میں عوام کا سمندرہو گا جسے حکومت روک نہیں سکے گی، خود کو اپوزیشن کہنے والے نوازشریف کا دفاع کر رہے ہیں اور سڑکوں پر نہ نکلنے کا کہنے والے اپنی کرپشن بے نقاب ہونے سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ نوازشریف کو سزادے گی لیکن ہم استعفیٰ یا تلاشی مانگ رہے ہیں لہذا سپریم کورٹ اپنا کام کرتی رہے، ہم اداروں کے اختیارات کے لیے نکلے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x4yoj3p_imran-khan-pti-leaders_news