سی پیک منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع

ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے، زرائع


October 23, 2016
لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک ک دو رویہ کیا جائے گا فوٹو : فائل

سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے.

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیا ہے جس کے لیے ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔