اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹی ملے گی

بل کے حق میں 173 جب کہ مخالفت میں صرف 2 پڑے۔

ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے، بل کا متن۔ فوٹو: فائل

اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی ماؤں کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں ملا کرے گی۔


اسپین کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے دوران مردوں کو بھی خواتین کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹی دی جائے کیونکہ ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے جس پر پارلیمنٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے حق میں 173 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے جب کہ 2 جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو تنخواہ کے ساتھ 13 روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم اب وہ بھی ماؤں کی طرح 4 ماہ کی چھٹیاں کرسکیں گے۔
Load Next Story