نگراں حکومت کیلیے مشاورت میں شامل کیا جائے عمران خان

عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی اور دیگر قائدین کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی۔


Numainda Express December 14, 2012
عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی اور دیگر قائدین کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی۔فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کرکے نگراں حکومت کیلیے مشاورتی عمل میں شمولیت اورانتخابات سے قبل تمام جماعتوں کے رہنمائوں کاسیاسی مباحثہ کرانے کیلیے تحریری درخواست کی اور45لاکھ سے زائدتارکین وطن کے ووٹ دینے کے طریقہ کارکے حوالے سے بھی تجاویزدیں۔

بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوںمیں فوج تعینات کرنے کی درخواست منظور ہوگئی، اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندوں کارہن سہن تومغل اعظم کی طرح ہے لیکن ان میں سے 31فیصد ارکان کا این ٹی این نمبربھی نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عو ام کے پیسے سے میڈیامیں اشتہاری مہم چلا کرپری پول دھاندلی کی جارہی ہے اوراس کے تحریری ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیے ہیں۔

موجودہ چیف الیکشن کمشنراور فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے سے دھاندلی کاامکان کم ہوگا،ضمیر فروشوں کا پارٹی چھوڑنے سے پارٹی پرکوئی اثرنہیں پڑے گا،جنوبی پنجاب کے حالیہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے سونامی کو ختم ہوجانے کا کہنے والوں کے ارمان ٹھنڈے کردیے ہیں۔عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی ،جہانگیر خان ترین،نعیم الحق اور دیگر قائدین کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں